ریسکیو 1122 شانگلہ کے ماہر تیراکوں کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنسے شخص کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

جمعرات 7 اگست 2025 20:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) الپورئی کوزہ الپوری میں سیلابی ریلی کے دوران ایک شخص کے پھنسنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریسکیو 1122 شانگلہ کی ٹیم کو روانہ کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد نے خود موقع پر جا کر کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد الناصر اور اسسٹنٹ کمشنر الپوری عبدالقیوم بھی ہمراہ رہے۔ ریسکیو 1122 شانگلہ کے ماہر تیراکوں کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے شخص کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ضلع شانگلہ کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت اور بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔