جشن آزادی معرکہ حق تقریبات کے تحت ضلع چنیوٹ میں کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے

جمعرات 7 اگست 2025 20:24

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) جشن آزادی معرکہ حق تقریبات کے تحت ضلع چنیوٹ میں کھیلوں کے مقابلے شروع ہوگئے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام بیڈمنٹن کے مقابلے ہوئے جن میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے کہا کہ جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار،جستجو جو کرے چھوئے آسماں۔بیڈمنٹن کے علاوہ 8 اور 9 اگست کو ہاکی کے میچز اور 10 اگست کو سنوکر کا مقابلہ بھی ہوگا۔علاوہ ازیں ضلع چنیوٹ کے بازار،گلیاں،کوچے،شاہرات،مرکزی مقامات اور پبلک پوائنٹس شام کے وقت لائٹنگ سیخوبصورت منظر پیش کررہے ہیں۔جشن آزادی منانے کے لئے ہر طبقہ میدان میں اور وطن سے محبت کا اظہار کررہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :