لاہور ٹیسٹ: سلمان آغا اور رضوان کی ذمہ درانہ باریاں، پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ، رضوان اور سلمان آغا کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 اکتوبر 2025 17:14

لاہور ٹیسٹ: سلمان آغا اور رضوان کی ذمہ درانہ باریاں، پاکستان کی پوزیشن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اکتوبر 2025ء ) دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 163 رنز پر گر گئی جب شان مسعود 76 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، سعود شکیل بھی بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔ 199 کے مجموعی اسکور پر امام الحق بھی 93 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔ اگلی ہی گیند پر سعود شکیل بھی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔

(جاری ہے)

2 اوورز بعد 199 کے ہی اسکور پر بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 23 رنز بنائے۔

ان کے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔ رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے۔

ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔ پاکستان ٹیم دو سپیشلسٹ اسپنرز اور دو اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا بولنگ اٹیک تین سپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر پر مشتمل ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون: امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، حسن علی، شاہین آفریدی، نعمان علی، ساجد خان جنوبی افریقا پلیئنگ الیون: ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر