ساجد خان فٹ ہوگئے، آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو سے محروم

آف سپنر نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 اکتوبر 2025 22:18

ساجد خان فٹ ہوگئے، آصف آفریدی کا ٹیسٹ ڈیبیو سے محروم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اکتوبر 2025ء ) قذافی سٹیڈیم، لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے معرکے میں بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کرسکیں گے کیونکہ خیبر پختونخوا کے 32 سال کے آف اسپنر ساجد خان نے فٹنس ٹیسٹ کلیئرکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

 

ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے 39 سالہ لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کے ساتھ 38 سال کے آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔

تاہم ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن پہلے ساجد خان فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب رہے اور 12 ٹیسٹ میں 27.28 کی اوسط سے 59 وکٹیں لینے والے ساجد خان کے نام قرعہ فعال نکل آیا۔ 
جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں ، امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر) ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہوں گے۔