پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارتی کھلاڑی کے پاؤں نہیں چھوئے

وائرل امیج کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ 5 اکتوبر کو ورلڈکپ میچ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 12 اکتوبر 2025 15:08

پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے بھارتی کھلاڑی کے پاؤں نہیں چھوئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اکتوبر 2025ء ) پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے روایتی حریف کے خلاف میچ کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم کی کھلاڑی کے پیر نہیں چھوئے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی کپتان کی وائرل تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی، یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی جعلی امیج ہے جس میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کو بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے پاؤں چھوتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ یہ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تصویر ہے، امیج کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ 5 اکتوبر کو ورلڈکپ میچ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
 
کیپشن میں کہا گیا کہ ہار کے بعد پاکستانی کپتان نے بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے پیر چھوئے، تاہم غور سے دیکھنے پر تصویر واضح طور پر جعلی نظر آتی ہے۔ 
تصویر پر واضح طور پر بہت زیادہ لائٹنگ کی گئی ہے جبکہ کناروں پر ان نیچرل ایجز موجود ہیں جو اس کے جعلی اور اے آئی سے بنے ہونے کی چغلی کھاتے ہیں۔