وزیر اعظم شہباز شریف کا سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز کے انتقال پر اظہارتعزیت

جمعرات 7 اگست 2025 21:14

وزیر اعظم شہباز شریف کا سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز کے انتقال پر افسوس اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عدلیہ کیلئے میاں اللہ نواز کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔