کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری

کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا

جمعرات 7 اگست 2025 21:14

کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی، کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1.89 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کافیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں کمی اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظور کی گئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر اور اگست تا اکتوبر 2025 کے لیے ہوگا۔

(جاری ہے)

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا 55 ارب87 کروڑ 40لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

دریں اثنا نیپرا نے جون 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 78 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جون 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے 78 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف اگست کے بلوں میں ملے گا، جبکہ بجلی کی قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :