چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر ودیگر جج صاحبان کا ایڈووکیٹس ملک برادران کےبھائی بیرسٹر امتیاز علی ملک کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 7 اگست 2025 22:27

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، قائم مقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے پلندری سے تعلق رکھنے والے اصغر علی ملک، امداد علی ملک، اکبر علی ملک اور آصف علی ملک ایڈووکیٹس کے بھائی بیرسٹر امتیاز علی ملک ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر سے جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے جملہ اہلخانہ اور پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور بلند درجہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔