آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ایک سے 7 اگست ’’بریسٹ فیڈنگ ویک‘‘ منایا گیا

جمعرات 7 اگست 2025 22:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر متین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں ایک سے 7 اگست ’’بریسٹ فیڈنگ ویک‘‘ منایا گیا، جس کا مقصد عوام الناس میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس کے سائنسی و طبی فوائد سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ عالمی سطح پر اس سال کا تھیم’’خواتین میں بریسٹ فیڈنگ کو ترجیحی کی حوالہ افزائی کا ماحول پیدا کرتا‘‘رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او مظفرآباد ڈاکٹر متین نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ماں کا دودھ ہر نومولود بچے کا بنیادی حق ہے، اور اس کی فراہمی کے لیے سماجی و طبی سطح پر مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام HCPs، ایل ایچ ویز، لیڈی ہیلتھ سپروائزر اورلیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرپور طور پر متحرک کیا گیا ہے تاکہ اس پیغام کو گھر گھر تک پہنچایا جا سکے۔ماں کا دودھ بچے کا ترجیحی حق ہے جس کے لیے معاشرتی سطح پر ایک پائیدار معاونتی نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔بریفنگ میں زاہد اقبال ایوان، کومل اکبربخاری، ڈاکٹر نورالعین فادیہ،چاندنی صمد اور نفیسہ شاہین بھی موجود تھیں۔