
لاہور چیمبر اور منڈی بہاؤالدین چیمبر کاروباری برادری و معاشی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے‘شاہد نذیر چودھری
جمعرات 7 اگست 2025 23:01
(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ لاہور چیمبر ہمیشہ سے چھوٹے شہروں اور زونل چیمبرز کے ساتھ تعاون پر یقین رکھتا ہے اور منڈی بہاؤالدین چیمبر کے ساتھ اشتراک کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
اٴْنہوں نے کہا کہ دونوں ادارے تجربات کے تبادلے، تجارتی وفود کے تبادلے، مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس اور پالیسی تجاویز پر مل کر کام کریں گے۔منڈی بہاؤالدین چیمبر کے سینئر نائب صدر (ر) کیپٹن تیمور احمد نے کہا کہ لاہور چیمبر کی ملکی معیشت میں خدمات قابل تحسین ہیں اور چھوٹے شہروں کے چیمبرز کے ساتھ اٴْن کا تعاون خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ساتھ روابط سے منڈی بہاؤالدین کی کاروباری برادری کو بھرپور فائدہ ہوگا اور مشترکہ اقدامات سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو نئی جہت ملے گی۔سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے کہا کہ تمام چیمبرز کو آپس میں مضبوط روابط قائم کر کے پالیسی ساز اداروں پر مؤثر آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ معیشت کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا جا سکے۔شرکائے ملاقات نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے ایک مربوط اور منظم لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا اور دونوں چیمبرز ایک دوسرے کے پلیٹ فارم کو بروئے کار لا کر ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 15روپے اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
پاکستان میں کپاس کی پیداواربری طرح متاثر، سندھ میں پیداوار47 فیصد کمی
-
صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 600 روپے کا ہوگیا
-
انٹربینک میں ڈالر 283 روپے، یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ
-
رواں سال جولائی کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی مالیت 3.2 ارب ڈالر رہی جو ملکی معیشت کے لئے مثبت اشارہ ہے ، سٹیٹ بینک
-
پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کے عالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار
-
100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلوکمی،فارمی انڈے مہنگے
-
ایس ای سی پی کا میوچل فنڈز صنعت کے استحکام کے لیے اصلاحات کا اعلان
-
100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900روپے کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.