سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس اختتام پذیر ہوگئے

جمعرات 7 اگست 2025 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سمر سپورٹس کیمپس اختتام پذیر ہوگئے ، آخری روز سوئمنگ کیمپس میں ننھے سوئمرز کے درمیان مقابلے کروائے گئے جبکہ تائیکوانڈو کیمپ میں کوچز نے بچوں کو سخت ایکسرسائز کروائیں اور سیلف ڈیفنس کے طریقے سکھائے اسی طرح کرکٹ کیمپ میں بولنگ اور بیٹنگ کروائی گئی اورفٹبال کیمپ میں بچوں کے درمیان میچز کروائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے سمر سپورٹس کیمپس کے کامیاب انعقاد پر تما م کوچز آفیشلز اور افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سمر سپورٹس کیمپس لگائے گئے،سمر سپورٹس کیمپس میں حصہ لینے والے تمام بچوں کو سرٹیفکیٹس دیئے جارہے ہیں، 45روزہ سمر سپورٹس کیمپس میں پنجاب کے تمام اضلاع میں 5سی19سال تک کے 3300سے زائد بچوں حصہ لیا جبکہ صرف لاہور میں 900 سے زائد بچوں کو سپورٹس سکھائی گئی، سمر سپورٹس کیمپس سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ سمر سپورٹس کیمپس میں 25جون سے 7اگست تک 14سپورٹس ڈسپلن میں گرلز اینڈ بوائز کو تربیت دی گئی ہے،کیمپس کے دوران بچوں کوفری شرٹس اور بوتل بھی دی گئیں۔