ؒسربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا آذربائیجان کا سرکاری دورہ‘ کمانڈر فرسٹ گریڈاور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں

ش*دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوںمیں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال -آذربائیجان بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کا آپریشنل مظاہرہ دیکھا ‘آئی ایس پی آر

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

mباکو‘راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیااورآذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف اورآرمی کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف سے ملاقاتیں کیں۔آذربائیجان بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کا آپریشنل مظاہرہ دیکھا ۔

ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوںمیں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے بحری افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔نیول چیف کو آذربائیجان بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، تربیت اور آپریشنل سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سربراہ پاک بحریہ نے آذربائیجان بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کا آپریشنل مظاہرہ دیکھا ۔

نیول چیف نے آذربائیجان آرمی کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

متعلقہ عنوان :