ج*چین کی اشیاء نکی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

۶بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیائ کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا ہے۔ مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 25.7 ٹریلین یوآن رہی،جس میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا اور شرح نمو سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔

ان میں آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں بالترتیب 9.4 فیصد، 3.9 فیصد، 17.2 فیصد اور 16.3 فیصد اضافہ ہوا۔غیر ملکی تجارت میں اختراعات اور ماحول دوست اشیائ کے تناسب میں اضافہ رہا ہے۔ پہلے سات ماہ میں ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات 5.1 ٹریلین یوآن رہیں جو 8.4 فیصد اضافہ ہے، اسی عرصے میں ندرآمدات اور برآمدات میں اضافے میں اس کا تناسب 45.4 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم بیٹریوں، اور شمسی بیٹریوں سمیت سبز اور کم کاربن والی نمصنوعات کی برآمدات میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا۔نجی اداروں کی درآمدات و برآمدات 14.68 ٹریلین یوآن رہیں جس میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ مالیت نکل درآمدات و برآمدات نکا 57.1 فیصد بنتا ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں "بیلٹ اینڈ روڈ" ممالک سے درآمدات اور برآمدات 10 فیصد اضافہ کے ساتھ 7.97 ٹریلین یوآن رہیں

متعلقہ عنوان :