اسلام آباد کے کتنے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت ہے؟ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

جمعہ 8 اگست 2025 13:20

اسلام آباد کے کتنے ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت ہے؟ تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو شراب فروخت کرنے کی اجازت ہے۔ جمعہ کو وقفہ سوالات میں تحریری طور پر ایک سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں چار ہوٹلوں کو شراب کے لائسنس دیئے گئے ہیں۔ شراب کے لائسنس مخصوص شرائط پر جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایل ٹو شراب لائسنس کی فیس پانچ لاکھ ہے۔شراب کے لائسنس کی سالانہ تجدیدی فیس ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔اسلام آباد میں میریٹ، سرینا، بیسٹ ویسٹرن اور موو اینڈ پک ہوٹلز کو شراب فروخت کی اجازت ہے۔وزارت کی طرف سے بتایا گیا کہ لائسنس کی شرائط میں شامل ہے کہ ہوٹلز میں شراب کو دیگر اشیا سے الگ رکھا جائے گا۔شراب کی کھیپ کی آمد سے سات دن کے اندر متعلقہ افسر کو آگاہ کیا جائے گا،ایکسائز افسر بغیر وجہ بتائے شراب کا لائسنس کینسل کرسکتا ہے۔