سفارتی برادری کے تعاون سے ہونے والی شجرکاری دوستی کی علامت ہے ،گورنر سندھ

جمعہ 8 اگست 2025 17:59

سفارتی برادری کے تعاون سے ہونے والی شجرکاری دوستی کی علامت ہے ،گورنر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سفارتی برادری کے تعاون سے ہونے والی یہ شجرکاری نہ صرف دوستی اور بھائی چارے کی علامت ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک مثبت پیغام بھی ہے۔ یہ بات انہوں نے سلطنت عمان قونصلیٹ میں "گورنر سندھ انیشیٹو" کے تحت منعقدہ شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عمان قونصلیٹ آمد پر عمانی قونصل جنرل سمیع عبداللہ الخانجری اور دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا قونصلیٹ آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور کویت کے قونصل جنرلز، جبکہ فیڈرل گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) کے صدر عبدالحبیب عطاری بھی موجود تھے۔"گورنر سندھ انیشیٹو" کے تحت قونصلیٹ کے احاطے میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ اور متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور کویت معزز سفارتکاروں نے پودے لگا کر سرسبز و شاداب پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ماحولیاتی بہتری کے لیے عملی اقدامات کی اہمیتنکوناجاگرنکیا۔