گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دے دیا

جب بھی اپوزیشن کیساتھ نمبر گیم پوری ہوئی، عدم اعتماد لائیں گے،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 8 اگست 2025 12:22

گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دے دیا
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو ’کل کا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ علی امین سے نہ دوستی ہے اور نہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا جرگے میں دیا گیا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو FATF تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو راستہ دیا اور صوبے کو ٹھیکے پر دے دیا، صوبائی حکومت منفی چیزوں کو پروموٹ کررہی ہے۔گورنز کے پی نے کہاکہ جب بھی اپوزیشن کے ساتھ نمبر گیم پوری ہوئی، عدم اعتماد لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :