اوپن اے آئی نے جدید ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5ریلیز کردیا

جمعہ 8 اگست 2025 14:30

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)اوپن اے آئی نے جدید ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی 5جاری کر دیا۔شنہوا کے مطابق معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نیاپنا نیا اور جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل جی پی ٹی 5 باقاعدہ طور پر جاری کر دیا، جو اگلی نسل کے چیٹ بوٹ کو تقویت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک براہِ راست نشریاتی تقریب کے دوران اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5کو اب تک کا ذہین ترین اور تیز ترین ماڈل قرار دیا، جس میں پروگرامنگ، تحریری صلاحیتوں اور پیچیدہ کاموں کی انجام دہی میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے ایک پریس بریفنگ میں اسکو دنیا کا بہترین ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی کی مصنوعی عمومی ذہانت کی جانب پیش رفت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔