نیویارک ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ

نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کو گولیاں لگنے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اگست 2025 18:20

نیویارک ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2025ء) نیویارک ٹائمز اسکوائر میں فائرنگ، نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کو گولیاں لگنے کی اطلاعات۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے سب سے مصروف ترین علاقےنیویارک ٹائمز اسکوائر میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیویارک ٹائمز اسکوائر میں ایک نامعلوم حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ نیویارک پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔