روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی، ٹرمپ

ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں،امریکی صدر

ہفتہ 9 اگست 2025 14:48

روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔ صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔