جیکب آباد، ٹیوشن سینٹر میں چوری، چورلاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے اُڑے

جمعہ 8 اگست 2025 17:59

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء) جیکب آباد، ٹیوشن سینٹر میں چوری، چورلاکھوں روپے کا سامان اور نقدی لے اُڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں گزشتہ شب نامعلوم چور غلام علی سومرو کے ٹیوشن سینٹر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے چور سینٹر سے یو پی ایس، بیٹریاں، سولر سسٹم، پروجیکٹر، ایل ای ڈی، ٹی وی سمیت دیگر قیمتی سامان اور نقدی لے اڑے واقعے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد کا عوام اب اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :