
سندھ ہائی کورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی
جمعہ 8 اگست 2025 19:35

(جاری ہے)
اس لیے دائر اختیار سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ سننے کا مجاز نہیں ہے۔
عدالت نے مونس علوی کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔ بیرسٹر عابد زبیری نے موقف دیا کہ مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف گورنر سندھ کے پاس اپیل دائر کردی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزار کو حکم امتناع مل چکا ہے اب کیا چاہتے ہیں گورنر سندھ نے اپیل پر کیا فیصلہ کیا ہی خاتون کے وکیل نے موقف دیا کہ گورنر سندھ نے مونس علوی کی اپیل مسترد کردی ہے۔ بیرسٹر عابد زبیری نے کہا کہ گورنر سندھ نے مونس علوی کی اپیل مسترد نہیں کی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارلس دیئے کہ قانون کے مطابق درخواستگزار کو اپیل کا حق ہے۔ جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ہم سندھ ہائیکورٹ سے کیس نمٹا دیتے ہیں۔ اپیل اسکا حق ہے جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ہے،اسے عہدے سے کیسے ہٹایا جاسکتا ہی گورنر اپیل سن رہے ہیں تو وہیں کیس کی پیروی کی جائے اس طرح تو 6 مہینے سندھ ہائیکورٹ سنتا رہے گا۔ اتنی بڑی سزا ہے کیسے دے سکتے ہیں بیرسٹر عابد زبیری نے موقف دیا کہ اس کیس میں بہت سی چیزیں پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آپ بہت سی چیزی پہلی بار دیکھ رہے ہوں گے،26 ویں ترمیم کے بعد تو اور بھی بہت سی چیزیں دیکھنی پڑرہی ہیں۔ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون کوراساں کرنے کے جرم میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
باجوڑ سے خارجیوں کو نہیں نکال سکتے تو علاقہ خالی کردیں: حکام نے قبائل کے سامنے 3 نکات رکھ دیے
-
پتوکی اوباش ملزم کی اسلحہ کے زور پر 14سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی دوسرا ملزم پہرا دیتا رہا
-
وزارت اطلاعات و نشریات نے بجلی بلوں سے متعلق تفصیلات تحریری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کر دیں
-
پاکستان کے سابق صدریحییٰ خان کی45ویں برسی دس اگست اتوار کو منائی جائے گی
-
یومِ آزادی فخر، شکر گزاری اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے،وزیراعلی سندھ
-
، پانی کی چوری روکی جاسکے گی، مرتضی وہاب
-
سندھ ہائی کورٹ نے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی
-
پنجاب اسمبلی،نااہل ارکان سے سرکاری گاڑیاں، کمیٹی چیئرمین کا عہدہ واپس لے لیا گیا
-
گھر بیٹھے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر رجسٹریشن کا آغاز
-
بلوچستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں صوبے کے ترقیاتی عمل اور سماجی ہم آہنگی کا اہم حصہ ہیں، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر خراج عقیدت
-
پاکستان عالمی برادری خصوصاً امریکا کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.