Live Updates

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں جامعات کو سب سے بڑی گرانٹ جاری کی گئی، مزمل اسلم

جمعہ 8 اگست 2025 18:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) خیبرپختونخوا کی جامعات کو گرانٹس جاری کرنے کے حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں جامعات کو سب سے بڑی گرانٹ جاری کی گئی ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویژن کے مطابق تعلیمی میدان میں تاریخ رقم کردی۔

اپنے بیان مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی جامعات کو ماضی کی پنشن ادائیگی کیلئے 3 اعشاریہ 61 ارب روپے جاری کئے گئے، جبکہ اگلے تین ماہ کیلئے اپ فرنٹ گرانٹ 1 اعشاریہ 529 ارب روپے بھی جاری کئے گئَے ہیں، یوں صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے کل 5 اعشاریہ 223 ارب روپے کی بڑی گرانٹ جاری کی گئِی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے 1 اعشاریہ 5 ارب روپے جامعات کو جاری کیے تھے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور نے مالی سال 25-2024ء میں جامعات کے فنڈز 4 اعشاریہ 5 ارب تک بڑھائے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی مالی سال 26-2025ء کیلئے 10 ارب روپے بھی مختص کیے ہیں۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 26-2025 کیلئے مختص اس رقم میں سے 5 اعشاریہ 223 ارب روپے کی بڑی گرانٹ جاری کی گئی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق اگلی نسل پر سرمایہ کاری کرے گی، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور ہائیر ایجوکیشن وزیر مینا خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں جامعات کو سب سے بڑی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات