سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 8 اگست 2025 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جمعہ کو ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے قاضی محمد اکبر سابق نائب صدر وفاق ہائے ایوان صنعت و تجارت کی ناگہانی وفات پر ان کے بھائی ڈاکٹر قاضی محمد اشرف ، صدر چکوال چیمبر سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف چکوال کی تاجر برادری بلکہ پاکستان بھر کے کاروباری و تجارتی حلقوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار کیا ، چکوال کو معاشی ، کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے حوالہ سے ترقی یافتہ اضلاع کے مقابلے میں کھڑا کرنا مرحوم کی اولین ترجیح رہا۔

(جاری ہے)

زاہد چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ان کے وژن کے مطابق چکوال چیمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ان کے خوابوں کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا ۔ زاہد اقبال چوہدری نے قاضی محمد اکبر مرحوم کی معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقات کے لیے فلاحی و سماجی سرگرمیاں کی تحسین کی اور کہا کہ قاضی محمد اکبر کی خدمات ضلع چکوال کی تاریخ کا ایک قابل فخر باب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی محمد اکبر مرحوم نے چکوال چیمبر کی بنیاد رکھی اور نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔