گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات

جمعہ 8 اگست 2025 22:29

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں برآمدات میں اضافہ کیلئے ٹی ڈی اے پی، پی ایچ ڈی ای سی، جمز اینڈ جیولری اور تمباکو سیکٹر کے کردار پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت کی ہدایت پر ٹی ڈی اے پی حکام گورنر سے ملاقات کر کے پشاور ایکسپو سینٹر منصوبے پر بریفنگ دی ۔ پاکستان کی برآمدات جولائی 2025 میں 2.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جولائی 2024 کے مقابلے میں برآمدات میں 17 فیصد اور ایک ماہ میں 9 فیصد اضافہ ہوا ۔وفاقی وزیر تجارت اور گورنر کا برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وفاقی وزیر تجارت کا برآمدات کے فروغ کیلئے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا ۔

متعلقہ عنوان :