آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان سے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے وفد کی ملاقات

جمعہ 8 اگست 2025 23:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے صوبائی منیجر ڈاکٹر شیرافگن رئیسانی کی ہدایت پر، پروجیکٹ منیجر ڈاکٹر عرفان احمد کی قیادت میں ایک وفد نے آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان عبدالسعید نوید ( پی ایس پی ) سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی منیجر ڈاکٹر اویس احمد، ایس پی پی او ڈاکٹر بہاول چھلگری اور ایم این ای آفیسر ڈاکٹر شاید ترین شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ضیا اللہ ترین ( پی ایس پی ) اور پی ایس ٹو آئی جی سعد اکبر بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی تمام جیلوں میں قیدیوں اور جیل اسٹاف کی ٹی بی اسکریننگ کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔آئی جی جیل خانہ جات نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ قیدیوں اور اسٹاف کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس سے صوبے میں ٹی بی کے خاتمے کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔