اکبری منڈی میں دکاندار قتل،ملزم نے سر اور سینے میں10سے زائد گولیاں ماریں

جمعہ 8 اگست 2025 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)اکبری گیٹ میں دکاندار کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ فضل حسین عرف سوہنی نامی دکاندار اپنی دکان پربیٹھاتھاکہ ملزم نے فائرنگ کر دی،دکاندارکو سر اورسینے میں10سے زائد گولیاں ماری گئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دکاندارزخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ ملزم نے 55 سالہ شہری سے تلخ کلامی پر فائرنگ کی ۔ایس پی سٹی کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :