مادروطن کیلئے جان قربان کرنیوالے میجر محمد طفیل شہید کو سلام پیش کرتی ہوں، مریم نواز

جمعہ 8 اگست 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے میجر محمدطفیل شہید کے یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کیاہے ،وزیر اعلی نے کہاکہ مادروطن کے لئے جان قربان کرنے والے میجر محمد طفیل شہید کو سلام پیش کرتی ہوں،میجر محمد طفیل شہید کی جرات اور بہادری کو کبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہاکہ میجر محمد طفیل شہید کی قربانی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے،دفاع وطن کے لئے میجر طفیل کی شہادت تاریخ کا روشن باب ہے ۔وزیر اعلی مریم نوازنے کہاکہ پوری قوم میجرمحمدطفیل شہید کی جرات وقربانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔