راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست، نوجوانوں کا افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی

ہفتہ 9 اگست 2025 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے کھل کر گفتگو کی جبکہ سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ طلبہ کی جانب سے سیشن کی بھرپور پذیرائی اور قومی جذبے کا اظہار بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلبہ نے افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اعلان اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں پھر بھی نوجواں نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے،افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں۔ طلبہ نے کہا کہ پاکستان کیخلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کےخلاف ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔\932