ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمونائزیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس

ہفتہ 9 اگست 2025 13:51

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمونائزیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وزیر نیک عالم،اسسٹنٹ کمشنر استور، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر، ڈی ایچ او استور سمیت محکمہ جات کے سربراہان،سیاسی وسماجی شخصیات اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ پندرہ سال کہ عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو روبیلہ سمیت 6 دیگر قسم کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ جات لگانے کی مہم کا جلد آغاز ہوگاتاکہ بچےاور حاملہ خواتین ان بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت مختلف مقامات پرویکسی نیشن مراکز قائم کرےگا جہاں پر پندرہ سال کی عمر تک کے بچوں اور حاملہ خواتین کو ویکسین لگائی جائےگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون درکار ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میری ضلع استور کے معزز باشندگان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو نزدیکی طبی مرکزمیں لاکر ویکسین ضرور کروائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ان مہلک بیماریوں سے محفوظ رہیں اور ہر قسم کی بیماریوں سے پاک معاشرہ کا قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :