اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ، انتونیو گوتیرس کا اظہار تشویش

منصوبے سے فلسطینیوں کی تباہ حالی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا،گفتگو

ہفتہ 9 اگست 2025 14:03

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)اسرائیل کا غزہ پر فوجی قبضے کے منصوبے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔انتونیو گوتیرس کی ترجمان نے کہا ہے کہ انتونیو گوتیرس غزہ پر قبضے کے اسرائیلی فیصلے سے سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

اس معاملے پر انتونیو گوتیرس کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے فلسطینیوں کی تباہ حالی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوجائے گا۔انتونیو گوتیرس کی جانب سے اسرائیل سے عالمی قوانین کے تحت ذمے داریاں پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعہ کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔