وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جی سی ٹی کے جانب سے بنائے گئے ایجوکیشنل کمپلیکس کا افتتاح کیا

ہفتہ 9 اگست 2025 14:51

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے جی سی ٹی کے جانب سے بنائے گئے ایجوکیشنل کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ارسلان سلیم،ایس ایس پی مکر روحل کھوسو،ایس ایس پی نوابشاہ شبیر سیٹھار،ایس ایس پی خیرپور حسن نیازی،ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین سہیل عباسی،ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری مسرور راجپر ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ محراب پور جیسے چھوٹے شہر میں شاندار تعلیمی ادارےکا قیام خوش آئند ہے، ایجوکیشنل کمپلیکس دورہ کرکے یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ چھوٹے شہر میں بنایا گیا ہے، میں جی سی ٹی کی پوری ٹیم کو بہترین ایجوکیشنل کمپلیکس کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، میں ادارہ دیکھ کر آپ سب سے متاثر ہوا ہوں، آپ مجھے بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنالیں، سیف والوں کو بھی کہوں گا وہ آپ لوگوں کیساتھ ملکر شہروں میں کام کریں تاکہ پیسوں کا ضیاع نہ ہو۔\378

متعلقہ عنوان :