امریکی کانگریس کے ارکان میں غزہ قبضے کے اسرائیلی پلان پر شدید اختلافات

غزہ پر قبضہ ایک دلدل اور بھاری بوجھ بن سکتا ہے،ریپبلکن اراکین کی وارننگ

ہفتہ 9 اگست 2025 14:54

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے پر امریکی کانگریس میں بھی شدید تند وتیز سیاسی بحث جاری ہے۔ متعدد ریپبلکن اراکین نے اسرائیل کے متنازعے منصوبے پر سوالات اور تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ اسرائیل کے حامی ڈیموکریٹس کی جانب سے بھی اس منصوبے کی غیر معمولی مخالفت سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اختلافات ایسے وقت میں شدت اختیار کر رہے ہیں جب غزہ میں انسانی بحران سنگین تر ہو رہا ہے اور امریکہ میں اسرائیل کے لیے عوامی حمایت میں کمی آ رہی ہے۔

اسرائیل کے ہمدرد قانون سازوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائی انتظامی بھیانک خواب میں بدل سکتی ہے اور عالمی سطح پر اسرائیل کی تنہائی میں اضافہ کرے گی۔ریپبلکن رکن کانگریس ٹم بورشیٹ جو مشرق وسطی سے متعلق ایوان کی ذیلی کمیٹی کے رکن ہیں نے سوال اٹھایا کہ قبضے کے بعد غزہ کا اصل انتظام کون کرے گا جبکہ ریپبلکن رکن رائن زنک نے کہا کہ سکیورٹی کنٹرول کے ساتھ انسانی امداد فراہم کرنے اور مقامی معیشت کی تعمیر کی ذمہ داری بھی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :