پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چکری انٹرچینج کے قریب کارروائی ، 300 کلو ناقص گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی

ہفتہ 9 اگست 2025 15:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹروے پولیس کی اطلاع پر چکری انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 300 کلو ناقص گوشت سے بھری گاڑی پکڑ لی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر نے موقع پر جانچ کر کے گوشت کو انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیا جس کے بعد تمام گوشت تلف کر دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گوشت صرف کولڈ سٹوریج والی گاڑی میں ٹرانسپورٹ کیا جا سکتا ہے تاہم ملزمان عام گاڑی میں گوشت چھپا کر لے جا رہے تھے۔ پولیس نے موقع سے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جبکہ گوشت سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔