دوران ڈکیتی ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

ہفتہ 9 اگست 2025 15:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) سیالکوٹ کے تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ میں دوران واردات ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر ٹیولپ مارکی کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے پھل فروش ندیم کے ساتھ اسلحہ کے زور پر واردات کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اس کا اپنا ساتھی موقع پرہلاک ہو گیا ۔

فائرنگ کرنے والا ڈاکو موقع سے فرار ہو گیا ۔ ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت مدثر صابر ساکن بن حاجی پورہ کے طور پر ہوئی ہے جو متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ فرار ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔