سیالکوٹ پولیس کی شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اپیل

ہفتہ 9 اگست 2025 16:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں سیف سٹی سسٹم کے تحت ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ سیف سٹی سیالکوٹ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ قوانین پر عمل درآمد سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بھی برقرار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :