عارضی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو اپنی دکانوں تک محدود رکھنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں ،وسیم جاوید

ہفتہ 9 اگست 2025 16:03

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسراوکاڑہ وسیم جاوید کی زیر نگرانی عیدگاہ روڈ پر عارضی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئےمتعدد دکانوں کے تجاوزات کے سامان کو تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے تحت نگرانی کا عمل تسلسل سے جاری ہے اور اس سلسلہ میں بازاروں میں عارضی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو اپنی دکانوں تک محدود رکھنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری پیدا کیا جائے کہ وہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے اپنی مقررہ حدود تک محدود رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔\378