نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، وزارت خارجہ کے 2024 کے دوران کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 9 اگست 2025 16:21

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار  کی زیر صدارت اجلاس، وزارت   خارجہ کے 2024 کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کے سال 2024 میں متعارف کرائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اس دوران وزیر خارجہ کی رہنمائی میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ویزے کے عمل میں اصلاحات کو متعارف کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پیش رفت جائزہ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن بشمول سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کےلئے ویزہ کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، شفافیت کے فروغ ، کارکردگی میں بہتری اور تیز تر ویزہ کے اجرا کو یقینی بنانے کےلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔\932