روشن ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت وفاپاکستان،78ویں یوم آزادی خوشی میں پرچم کشائی کاانعقاد

ہفتہ 9 اگست 2025 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)روشن ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفائے پاکستان اور78ویںیوم آزادی کی خوشی میں روشن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب 13اگست بروزبدھ شام 6بجے دفترروشن ویلفیئر ٹرسٹ چھاگلہ اسٹریٹ کھارادرکراچی میں منعقد ہوگی جس میں شہرکی معززشخصیات شرکت فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ آزاد ی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیے پاکستان کو صحیح معنوںاسلامی فلاحی ریاست بنانے اورنظام مصطفی ﷺکے نفاذ کیلئے سب کو ملکر کرداراداکرنے کی ضرورت ہے ملک میں درپیش مسائل سے نمٹناکسی ایک جماعت کاکام نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات بھلاکر اتفاق واتحادپیداکرکے آگے بڑھ کرملک وقوم کی خدمت کریں ۔

محمدسلیم عطاری نے ’’آپریشن بنیان مرصوص --‘‘کی شاندارکامیابی پرپاکستان کی تینوں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیااورمعرکہ حق میں شہیدہونے والے شہداء کے درجات میں بلندی کیلئے دعاکی ۔اس موقع پرمحمدکامران اسحاق اورسمیرترابی نے کہاکہ اسلام نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کادرس دیاہے تووہی اپنے وطن سے محبت کرنے کاطریقہ بھی سیکھاہے۔