راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 9 اگست 2025 19:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کے قبضے سے 1 کلو 680 گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 220 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ایک ملزم سے 600 گرام چرس جبکہ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم سے 550 گرام چرس برآمد کی۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت پیش کیا جائے گا۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کاروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :