پی ٹی آئی ضمنی انتخاب سے فرار اختیار کرچکی، اس کو امیدوار ہی نہیں مل رہا‘ عظمی بخاری

ہفتہ 9 اگست 2025 22:25

پی ٹی آئی ضمنی انتخاب سے فرار اختیار کرچکی، اس کو امیدوار ہی نہیں مل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ضمنی انتخابات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،(ن) لیگ کی ٹکٹ اب ’’ہاٹ کیک‘‘بن چکی ہے، ہر نشست پر 15، 15 امیدوار دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کون ٹکٹ کا حقدار ہے، اس کا حتمی فیصلہ قائد میاں نواز شریف کریں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ صرف موزوں امیدواروں کی سفارش کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے ضمنی انتخابات لڑنے کے خواہش مند افراد سے تجاویز بھی طلب کی ہیں اور بہت جلد پارلیمانی بورڈ کی اگلی میٹنگ طلب کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں میدان سے بھاگ چکی ہے، انہیں ن لیگ کے مقابلے میں کھڑا ہونے کے لیے امیدوار تک دستیاب نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں موجود ہے جبکہ مخالفین کی صفوں میں انتشار اور مایوسی ہے۔