معرکہ حق کے شہدائ اور زخمیوں کے لواحقین کا بھارتی قونصلیٹ کے سامنے پرامن احتجاج پولیس نے روک دیا

ہفتہ 9 اگست 2025 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2025ء) معرکہ حق کے شہدائ اور زخمیوں کے لواحقین کا بھارتی قونصلیٹ کے سامنے پرامن احتجاج کا اعلان کیا تاکہ اپنے مطالبات کو عالمی سطح پر پہنچایا جاسکے ۔ ریڈ زون پہنچنے پر پولیس نے بزور طاقت روک دیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ صدر معرکہ حق شہداٴْ فورم کا کہنا تھا کہ ہمارے مظاہرین گو اپنا جائز حق احتجاج نہ ملنے پر مشتعل تھے مگر پرامن رہے۔

ہم نے بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور قاتل مودی سے کہا کہ وہ اپنے ہاتھوں بہائے گئے بے گناہ لوگوں کے خون کا حساب دے۔ عالمی برادری کی خاموشی پر شہداٴْ کے لواحقین نے پرزور احتجاج کیا۔فورم کے صدر کا کہنا تھاکہ لواحقین شہدا کا شکوہ ہے کہ وہ اب تک انسانی ہمدردی اور قانونی مدد کے منتظر ہیں، مگر حکومت نے انہیں کوئی مؤثر قانونی یا مالی معاونت فراہم نہیں کی۔

(جاری ہے)

معرکہ حق شہداٴْ فورم کے مظاہرین یہ سوال کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں اور وہ تنظیمیں کہاں ہیں جو انصاف اور بنیادی حقوق کا نام لے کر کبھی تھکتی نہیں انہیں ہمارا خون نظر کیوں نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق شہداٴْ فورم کے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں میں مارے گئے افراد اسی مٹی کے بیٹے اور بیٹیاں تھے، جن کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

ہم عالمی برادری سے فوری نوٹس لینیکی اپیل کرتے ہیں۔ معرکہ حق شہداٴْ فورم کے مظاہرین یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ اس کیس کو اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے تاکہ بھارتی بربریت کو بے نقاب کیا جا سکے۔ - معرکہ حق شہداٴْ فورم اور متاثرین خاندان یہ واضح کرتے ہیں کہ اگر انصاف نہ ملا تو ہمارا کا احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔