سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت موجودہ صورتحال کے پیش نظر چینی سٹاک کی فروخت کے ساتھ ساتھ ذخیرہ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

ہفتہ 9 اگست 2025 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے 2 لاکھ 42 ہزار 367 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے،پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن کیلئے 3 ہزار 348، گوجرانولہ ڈویژن کیلئے 1 ہزار 117 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے، سرگودھا ڈویژن کیلئے 705, راولپنڈی 303 میٹرک ٹن، ساہیوال کیلئے 294 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے، بہاولپور ڈویژن میں 4 ہزار 280، ڈی جی خان 1 ہزار 307 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، فیصل آباد ڈویژن میں 3 ہزار 280 میٹرک ٹن، ملتان ڈویژن میں 818 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا چکی ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی، علاوہ ازیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر چینی سٹاک کی فروخت کے ساتھ ساتھ ذخیرہ پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔