ضلعی انتظامیہ و شہریوں کی جانب سے معرکۂ حق کے شہداء کو خراجِ تحسین، یادگارِ شہداء پر شمعیں روشن

ہفتہ 9 اگست 2025 23:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن معرکہ حق کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات میں شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبد السمیع شیخ ،سی ای او ضلع کونسل محمد اظہر ،سی ای او میونسپل کارپوریشن اقبال خان نے بھی تقریبات میں شرکت کی جبکہ ایم پی اے مقصودہ انصاری نے بھی شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تقاریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر بچوں نے شمعیں روشن کیں اور چراغاں کیا۔ضلعی افسران نے یادگارِ شہداء پر گلدستے بھی رکھے جبکہ چونگی نمبر 14,چوک گھنٹہ گھر،چوک کچہری اور چونگی نمبر 6 پر شمعیں روشن کی گئیں قبل ازیں یادگارِ شہداء پر فاتحہ خوانی اور شہداء کی قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کہا کہ معرکہ حق کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،وطن کی خاطر جان دینے والے شہداء قوم کا فخر ہیں: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کہا کہ شہداء نے اپنے لہو سے امن اور آزادی کی شمع روشن کی: اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبد السمیع شیخ نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ایم پی اے مقصودہ انصاری نے کہا کہ شہداء کے ورثاء ہماری ذمہ داری اور ترجیح ہیں اس موقع پر سول سوسائٹی اور بچوں نے بھرپور شرکت کی اور پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :