کراچی میں فائرنگ سے وکیل جاں بحق

ناصر ملک عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے ہوئے تھے، حملہ آور نے فائرنگ کردی،پولیس

اتوار 10 اگست 2025 11:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناصر ملک ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ناصر ملک عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے ہوئے تھے، حملہ آور نے فائرنگ کردی۔