حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر ایرانی مخالفت قابل مذمت ہے ، لبنان

اتوار 10 اگست 2025 14:10

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)لبنان کی حکومت نے ایران کے اس موقف کی سخت مذمت کی ہے۔ ایران نے حزب اللہ کو امریکی دبا میں غیر مسلح کرنے کے لیے لبنانی حکومت کے جاری اقدامات کی مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم لبنان کی حکومت نے اس ایرانی موقف کو قابل مذمت اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ایران کا یہ بیان سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر کی طرف سے سامنے آیا تھا۔