ٹرمپ کا غیر قانونی تارکین وطن کے بغیر نئی مردم شماری کرانے کا اعلان

اتوار 10 اگست 2025 15:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک نئی مردم شماری کی تیاری کریں جس میں ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو شامل نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ اقدام 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن ریاستوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ، جو لوگ ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر ہیں، انہیں مردم شماری میں شمار نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی مردم شماری جدید حقائق اور اعداد و شمار پر مبنی ہونی چاہیے، جو 2024 کے انتخابات سے حاصل کیے جائیں۔