امریکا، چیٹ جی پی ٹی کے ڈائیٹ پلان نے 60 سالہ شخص کو اسپتال پہنچا دیا

منگل 12 اگست 2025 16:03

امریکا، چیٹ جی پی ٹی کے ڈائیٹ پلان نے 60 سالہ شخص کو اسپتال پہنچا دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) چیٹ جی پی ٹی سے ڈائیٹ پلان (کھانے پینے کی روٹین)تیار کروانے والا 60 سالہ امریکی شخص اسپتال پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبارکے مطابق 60 سالہ امریکی شخص اس وقت اسپتال پہنچا جب اس نے کھانے کے نمک (سوڈیم کلورائیڈ) کے مضر اثرات کے بارے میں پڑھنے کے بعد چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا کہ اسے اپنی خوراک سے کیسے نکالا جا سکتا ہی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹول چیت جی پی ٹی نے اس شخص کو بتایا کہ نمک کی جگہ سوڈیم برومائیڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔تین ماہ تک اس خطرناک ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے کے بعد امریکی شہری شدید پیاس، جسمانی عدم توازن اور ذہنی الجھنوں جیسی علامات کا شکار ہونے کے سبب اسپتال پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :