امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماہر معاشیات ای جے انٹونی کو لیبر بیورو کا نیا سربراہ نامزد کرنے کا اعلان

منگل 12 اگست 2025 15:53

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماہر معاشیات ای جے انٹونی کو لیبر بیورو  کا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیریٹیج فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والے ماہر معاشیات ای جے انٹونی کو لیبر اسٹیٹسٹکس بیورو کا نیا سربراہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق امریکی صدر نے ای جے انتونی کو بی ایل ایس کا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے، جو ایرِکا مک اینٹارفر کی جگہ سنبھالیں گے، یہ ادارہ ملک میں روزگار، اجرت اور دیگر لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار جمع کرنے اور جاری کرنے کا ذمہ دار ہے۔

اے ایف پی کے مطابق نامزدگی کے بعد امریکی سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے لیبر مارکیٹ پالیسی اور اقتصادی ڈیٹا جمع کرنے کے طریقۂ کار پر ممکنہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکی معیشت تجارتی پالیسی اور شرحِ سود میں تبدیلیوں کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔