جیکب آباد میں علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے جشن آزادی ریلی کا انعقادکیاگیا

اتوار 10 اگست 2025 15:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء)جیکب آباد میں علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے جشن آزادی ریلی کا انعقادکیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے 14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں شہید اللہ بخش سومرو پارک سے پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں پارٹی کارکنان، شہریوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے قومی پرچم تھامے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے مارچ کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دلمراد لاشاری، کاشف شیخ، ندیم قادری، بابو ذوالفقار اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اس وطن کی حفاظت اور ترقی ہر شہری کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ جشن آزادی صرف خوشی کا دن نہیں بلکہ عہد وفا کو تازہ کرنے کا دن ہے، ہمیں اتحاد، قربانی اور محنت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا رہنماؤں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں اور وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔