ہری پور،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام معرکہ حق جشن آزادی ایونٹس کا انعقاد کامیابی سے جاری

اتوار 10 اگست 2025 15:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہری پور کے زیر اہتمام معرکہ حق جشن آزادی ایونٹس کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر،ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد اور ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ احمد زمان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور توصیف احمد کی زیر نگرانی معرکہ حق جشن آزادی ایونٹس کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے۔

اس حوالے سے بیڈمنٹن ایونٹ کا دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کھلابٹ بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہوا ۔جس میں نوازش اور زریاب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بلال شاہ اور معز کو 0-2 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر توصیف احمد نے میچ کے اختتام پر ونر و رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اُن کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

رسہ کشی کا مقابلہ کرٹس گراؤنڈ میں منقعد ہوا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کر کے انعامات حاصل کیے۔معرکہ حق جشن آزادی کے تحت باسکٹ بال کا نمائشی میچ ملٹی پرپز ہال میں کھیلا گیا جس میں کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹی آئی پی کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر توصیف احمد کا کہنا ہے کہ معرکہ حق جشن آزادی ایونٹس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی،جوش و جذبے اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں بھرپور حصہ لے کر پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کریں۔